پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کی یوم آزادی کی پاکستانیوں کو مبارکباد

بطور امریکی ہم لوگ آزادی کے دن کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، امریکی سفیر پال جونز

جمعرات 13 اگست 2020 20:13

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کی یوم آزادی کی پاکستانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے یوم آزادی کی پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور امریکی ہم لوگ آزادی کے دن کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم دونوں ممالک آزادی اور حق خود ارادیت کی خواہش کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئے، امریکہ کے عوام اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم آذادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ بطور امریکی ہم لوگ آزادی کے دن کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم دونوں ممالک آزادی اور حق خود ارادیت کی خواہش کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئے۔امریکی سفیر پال جونز نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایک خود مختار اور آزاد ملک کے طور پر جشن منانے اور فخر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کروبا وائرس کے سدباب کے لیے پاک امریکہ شراکت حفظان صحت کے عملہ کی تربیت،موبائل لیبز اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حالیہ مشکل دور میں خوشحالی کی بحالی کے لیے ہم قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکا آئی ایم ایف سے ہنگامی امداد کے اجراء کی حمایت اور تجارت و سرمایہ کاری میں توسیع کے لیے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن ،جنگ کے خاتمے اور خطے کی خوشحالی کے لیے مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے کیونکہ خوشحال پاکستان کا وجود بہتر اور محفوظ دنیا کے مفاد میں ہے، سارے پاکستانیوں کے لیے شاندار صحت ،کامیابی،امن اور تندرستی کا متمنی ہوں۔ انہوںنے پاکستان زندہ آباد کانعرہ لگایا ۔