قومی کرکٹر محمد حفیط کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر قرار

حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 18:42

قومی کرکٹر محمد حفیط کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر قرار
انگلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2020ء ) قومی کرکٹر محمد حفیط کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر قرار، حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے محمد حفیظ کے لیے خطرہ ٹل گیا، حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

اجازت کے بعد محمد حفیظ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں۔ انگلینڈ میں موجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ محمدحفیظ نے گالف کورس میں تماشائیوں کےساتھ تصویریں بنوائیں، کرکٹر نے 90سالہ خاتون سے ملاقات کی تصویربھی ٹوئٹ کی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں کورونا پروٹوکولز کے تحت سماجی فاصلے کو دو میٹر تک برقرار رکھنا لازمی ہے تاہم تصویر میں بظاہر حفیظ نے اس فاصلے کو برقرار نہیں رکھا جس کے بعد کسی بھی خطرے کے پیش نظر پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محمد حفیط کو آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حفیظ کا آج کورونا کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کل آئےگی، کورونا منفی رپورٹ آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاؤنٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کیا گیا ہے۔ کورونا وبا سے نمٹنا ذاتی طور پر لوگوں کے لیے اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ کھلاڑیوں کے لیے لگ رہا ہے۔ کوویڈ 19 سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کورونا پروٹوکولز کھلاڑیوں کے جسم میں کاٹنے کی طرح چبھ رہے ہیں۔