ایس ایف آر(سرلی سچہ)کے عہدیداران کی میر عتیق الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے

جمعرات 13 اگست 2020 21:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) ایس ایف آر(سرلی سچہ)کے عہدیداران نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن کی آبائی رہائش گاہ بٹدرہ جا کر اُن اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سٹینڈ فار رائٹس (سرلی سچہ) کے عہدیداران میں چیئرمین محمد شبیر،صدر محمد نصیر میر،سینئر نائب صدر عمران میر،جنرل سیکرٹری میر امتیاز احمد،سیکرٹری اطلاعات ریاض میر،سیکرٹری مالیات محمد صادق،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات محمد امتیاز،رابطہ سیکرٹری محمد رفیق اور ایونٹ آرگنائزر عارف میر شامل تھے۔

اس موقع پر ایس ایف آر (سرلی سچہ) کے عہدیداران نے میر عتیق الرحمن سے گہرے دکھ و رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سمیت تمام لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ مقام عطاء فرمائے،اُن کی آنے والی تمام منازل آسان کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔