پنجاب یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کل ہوگی

جمعرات 13 اگست 2020 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں قائد اعظم کیمپس (نیو کیمپس ) گیٹ نمبر 1کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب بروزجمعہ (کل) صبح 8 بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد پرچم کشائی کریں گے جبکہ فیکلٹیز ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، سینئر اساتذہ اور ملازمین کورونا وائرس کے حوالے سے جاری حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کریں گے۔