ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہاز کو قبضے میں لیا، امریکا کا الزام
جمعرات 13 اگست 2020 21:58
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ویلا نے قبضے کے دوران یا اس کے بعد بھی کسی قسم کی مدد کے لیے کال نہیں کی۔اس آپریشن میں ملوث ایرانی ہیلی کاپٹر اسکورسکی ایس ایچ 3 دکھائی دے رہا تھا جسے سمندر کا بادشاہ (سی کنگ) بھی کہا جاتا ہے جو صرف ایران کی بحریہ ہی کے پاس ہے۔
ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی کنارے پر خلیج عمان میں تمام آپریشنز دیکھتی ہے جہاں سے دنیا بھر کے لیے تیل کی تمام تجارت کا بیس فیصد حصے کا گزر ہوتا ہے۔سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ دو دیگر ایرانی بحری جہازوں نے بھی اس قبضے میں حصہ لیا۔تاہم امریکی فوجی عہدیداروں نے ایران کی جانب سے جہاز کو ضبط کرنے کی کوئی وجہ پیش نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا اور عہدیداروں نے فوری طور پر اس کارروائی کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس کی کوئی وجہ پیش کی۔متحدہ عرب امارات، جو جزیرہ نما عرب پر واقع سات ممالک پر مشتمل امریکا کا اتحادی خطہ ہے، کے حکام نے معاملے پر رائے دینے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق ولی کی رجسٹرڈ مالک، ایک بینڈٹ شپنگ کے نام سے ایک لائبیریا کی کمپنی ہے جو یونانی فرم آئی ایم ایس ایس اے کے زیر انتظام ہے۔رائے کے لیے فوری طور پر کسی بھی کمپنی تک رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔نجی سمندری انٹلیجنس فرم ڈرائیڈ گلوبل نے کہا کہ اس کو شبہ ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران خلیج فارس میں ایران کے پیراملٹری پاسداران انقلاب کی جانب سے Nایران کے دو دیگر جہازوں کو بھی جہازوں کے رویے کی بنیاد پر ہراساں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ سال 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کی جانب سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے مشرق وسطی کے پانیوں پر ا?ئل سے بھرے جہاز ہدف بنتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.