میری کامیابی کی وجہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا ہی: مہوش حیات

جمعرات 13 اگست 2020 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اور یہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دبائو کا شکار نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو فنکار کردارنگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔مہوش حیات نے کہا کہ وقت کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ،میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے ۔

متعلقہ عنوان :