بلوچستان کے اساتذہ کے حقوق و مفادات کے حصول و تحفظ کی خاطر بے شمار قربانیاں ہیں

،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن ژوب ڈویژن ,مسلسل جدوجہد کی بدولت 1958 سے قائم تنظیم جی ٹی اے بی گزشتہ پانچ ، چہہ سالوں سے نااہل،کمزور اور مفاد پرست قیادت کے باعث مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے،سابقہ قائدین کے بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل کیے گئے مراعات موجودہ کمزور قیادت کے باعث حکومت بڑی آسانی سے واپس چھین رہی ہے ، بیان

جمعرات 13 اگست 2020 22:52

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب ڈویژن کے چیرمین فتح خان مندوخیل ،سپورٹس سیکرٹری خان محمد ولیوال ،جلات خان لعون اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے اساتذہ کے حقوق و مفادات کے حصول و تحفظ کی خاطر بے شمار قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کی بدولت 1958 سے قائم تنظیم جی ٹی اے بی گزشتہ پانچ ، چہہ سالوں سے نااہل،کمزور اور مفاد پرست قیادت کے باعث مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے۔

سابقہ قائدین کے بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل کیے گئے مراعات موجودہ کمزور قیادت کے باعث حکومت بڑی آسانی سے واپس چہین رہی ہے ۔اسی کمزور اور مفادپرست ٹولے کے غلط اور ظالمانہ فیصلوں کے باعث جی ٹی اے بی مختلف دہڑوں میں تقسیم ہوئی اور مزید تقسیم در تقسیم ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

یکم فروری 2019 کو حکومت نے ایک نوٹفیکیشن کے زریعے اساتذہ سے ٹائم سکیل مراعات چہینے تہے صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی اور خاموشی کے باعث ژوب کے اساتذہ نے سروں پر کفن باندہہ کر شدید سردی اور برف باری میں 20 فروری 2019 کو ٹائم سکیل مراعات واپس پرانی پوزیشن پر بحال کرنے کی خاطر لانگ مارچ کا آغاز کیا تہا جس کا اختتام ٹائم سکیل بحالی کے نوٹفیکیشن پر ہوا۔

اسی دن سے صوبائی قیادت خاص کر موجودہ چیرمین ژوب کے اساتذہ کو داد دینے کی بجائے سزا کے طور پر رکاوٹوں اور مشکلات سے دو چار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ضلع میں منتخب قیادت کی بجائے شکست خوردہ عناصر کو ترجیح دے رہے ہیں جو باعث افسوس اور ناقابل برداشت عمل ہے۔10 ستمبر 2020 کو ہونے والے جی ٹی اے ژوب ڈویژن کے الیکشن میں صوبائی چیرمین نے ابہی سے اضلاع میں کہلم کہلا مداخلت شروع کر رکہی ہے ضلع ژوب کے منتخب قیادت کو سائیڈ لائن کرنے اور شکست خوردہ عناصر کو ڈویژنل الیکشن میں دوسرے اضلاع کے کوٹے پر آگے لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں جو پہر ضلع ژوب میں جی ٹی اے کی منتخب ضلعی قیادت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی جو ایک غیر آئینی اقدام ہے۔

ڈویژن کے الیکشن میں اصولا اضلاع اپنے ہی ضلع کے نمائندے منتخب کرتے ہیں نہ کہ دوسرے ضلع سے جو مداخلت تصور کیا جائے گاہم جی ٹی اے بی کے صوبہ بہر کے کونسلرز سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا صوبائی چئرمین کے ان ظالمانہ غیر آئینی اقدامات اور اضلاع میں کہلم کہلا مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی جائے ورنہ چیئر مین کے اس آگ کے شعلے آپ کے اضلاع تک بہی پہنچ سکتے ہیں۔