بلوچستان کے اساتذہ کے حقوق و مفادات کے حصول و تحفظ کی خاطر بے شمار قربانیاں ہیں
،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن ژوب ڈویژن ,مسلسل جدوجہد کی بدولت 1958 سے قائم تنظیم جی ٹی اے بی گزشتہ پانچ ، چہہ سالوں سے نااہل،کمزور اور مفاد پرست قیادت کے باعث مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے،سابقہ قائدین کے بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل کیے گئے مراعات موجودہ کمزور قیادت کے باعث حکومت بڑی آسانی سے واپس چھین رہی ہے ، بیان
جمعرات 13 اگست 2020 22:54
(جاری ہے)
یکم فروری 2019 کو حکومت نے ایک نوٹفیکیشن کے زریعے اساتذہ سے ٹائم سکیل مراعات چہینے تہے صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی اور خاموشی کے باعث ژوب کے اساتذہ نے سروں پر کفن باندہہ کر شدید سردی اور برف باری میں 20 فروری 2019 کو ٹائم سکیل مراعات واپس پرانی پوزیشن پر بحال کرنے کی خاطر لانگ مارچ کا آغاز کیا تہا جس کا اختتام ٹائم سکیل بحالی کے نوٹفیکیشن پر ہوا۔
اسی دن سے صوبائی قیادت خاص کر موجودہ چیرمین ژوب کے اساتذہ کو داد دینے کی بجائے سزا کے طور پر رکاوٹوں اور مشکلات سے دو چار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ضلع میں منتخب قیادت کی بجائے شکست خوردہ عناصر کو ترجیح دے رہے ہیں جو باعث افسوس اور ناقابل برداشت عمل ہے۔10 ستمبر 2020 کو ہونے والے جی ٹی اے ژوب ڈویژن کے الیکشن میں صوبائی چیرمین نے ابہی سے اضلاع میں کہلم کہلا مداخلت شروع کر رکہی ہے ضلع ژوب کے منتخب قیادت کو سائیڈ لائن کرنے اور شکست خوردہ عناصر کو ڈویژنل الیکشن میں دوسرے اضلاع کے کوٹے پر آگے لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں جو پہر ضلع ژوب میں جی ٹی اے کی منتخب ضلعی قیادت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی جو ایک غیر آئینی اقدام ہے۔ڈویژن کے الیکشن میں اصولا اضلاع اپنے ہی ضلع کے نمائندے منتخب کرتے ہیں نہ کہ دوسرے ضلع سے جو مداخلت تصور کیا جائے گاہم جی ٹی اے بی کے صوبہ بہر کے کونسلرز سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا صوبائی چئرمین کے ان ظالمانہ غیر آئینی اقدامات اور اضلاع میں کہلم کہلا مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی جائے ورنہ چیئر مین کے اس آگ کے شعلے آپ کے اضلاع تک بہی پہنچ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.