مملکت خداداد پاکستان کا قیام بانی پاکستان حضرت قائد محمد علی جناح کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان ہی کشمیریوں کی آرزئوں اور امنگوں کا مرکز ہے اور پاکستان کو ہی کشمیری اپنی منزل سمجھتے ہیں ، انشا اللہ و ہ دن دور نہیں جب ہم آزادی کا جشن سرینگر میں بھی منائیں گے ،یوم آزادی پاکستان کے موقع پرراجہ فاروق حیدر کا خصوصی پیغام

جمعرات 13 اگست 2020 22:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج کا مبارک دن ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے کہ اس کے طلوع آفتاب نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی کا پیغام سنایا۔ آج ہی کے دن دنیا بھر کے ممالک نے دنیا کے نقشے پر ایک نئی ریاست کو ابھرتے ہوئے دیکھا ۔مملکت خداداد پاکستان کا قیام بانی پاکستان حضرت قائد محمد علی جناح کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

قائد اعظم نے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا بلکہ دنیا کے نقشہ کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ہمارے جذبوں ، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچابسا ہے۔ پاکستان ہی کشمیریوں کی آرزئوں اور امنگوں کا مرکز ہے اور پاکستان کو ہی کشمیری اپنی منزل سمجھتے ہیں ، انشا اللہ و ہ دن دور نہیں جب ہم آزادی کا جشن سرینگر میں بھی منائیں گے ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج جشن آزادی کے موقع پر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے اس پس منظر میں اگر ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی قومی تحریک آزادی کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاریخی حقیقت تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ریاست کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو تحریک پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے باشعور اور غیور عوام نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا الحاق حتمی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہمارے جذبوں ، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچابسا ہے ۔ بھارت ایک طویل عرصہ سے ہماری اس نہج کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔بھارت نے آئینی ترامیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی گھنائونی کوشش کی ہے جس کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہندوستان کے ان اقدامات کو رد کر دیا ہے ۔ بھارت نے آئینی ترامیم کر کے اپنی تباہی کا سامان کر دیا ہی