جرمنی: کورونا کی ممکنہ ویکسین کی جلد دستیابی کا دعویٰ واپس لے لیا گیا

ویکسین کی دستیابی کی دستاویز غلطی سے پوسٹ ہو گئی،رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ

جمعرات 13 اگست 2020 23:08

جرمنی: کورونا کی ممکنہ ویکسین کی جلد دستیابی کا دعویٰ واپس لے لیا گیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) جرمنی کے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے کورونا ویکسین کی ایجاد کی امید کا دعوٰی واپس لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدی بیماریوں کے لیے جرمنی کے اس مشہور زمانہ انسٹی ٹیوٹ نے خود اپنی طرف سے تحریری طور پر کیے گئے اس دعوے کو واپس لے لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس موسم خزاں تک ایک ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس دستاویز کو غلطی سے پوسٹ کیا گیا تھا اور انسٹی ٹیوٹ نے اسے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ اس کاغذ پر، جسے اب انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، ایک پرانی تاریخ درج تھی۔ اس سے قبل بدھ کے روز ، آر کے آئی نے یہ دستاویز جاری کیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس موسم خزاں کے شروع میں ویکسین دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :