اٹلی نے 4 ممالک سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی پابندی عائد کردی

جمعرات 13 اگست 2020 23:15

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) اٹلی نے کروشیا، یونان، مالٹا اور اسپین سے آنے والے مسافروں کے لیے اٹلی آمد سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان چاروں ممالک میں نئے کیسز سامنے ا?نے کے بعد کیا کیوں کہ ان چاروں ممالک میں موجود سیاحتی مقامات اطالویوں میں خاصے مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوان :