سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام

دونوں سعودی رہنماوں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کے نام بھیجے گئے 2 علیحدہ پیغامات میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اگست 2020 19:12

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2020ء) سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام، دونوں سعودی رہنماوں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کے نام بھیجے گئے 2 علیحدہ پیغامات میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کی آمد پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کے نام خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔

دونوں رہنماوں کی جانب سے صدر مملکت کے نام 2 علیحدہ پیغامات بھیجے گئے۔ شاہ سلمان اور ان کے صاحبزادے محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے صدر مملکت کے نام جشن آزادی کی مبارکباد کا پیغام ایک ویسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب گزشتہ کچھ روز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کچھ مسائل پیدا ہو جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں کل یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں رواں برس کرونا وائرس خدشات کے باعث زیادہ بڑے پیمانے پر تقریبات نہیں ہوں گی، تاہم عوام کی سطح پر یہ دن ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں ملک بھر کی شاہراہوں، اہم عمارتوں اور گھر گھر کو ہری جھنڈیوں، جھنڈوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔