جامعہ اردو کا بی اے اور ایم اے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 13 اگست 2020 23:22

کراچی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) جامعہ اردو نے بی اے اور ایم اے پرائیوٹ برائے سال 2020 کے لئے رجسٹریشن فارن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان(معادلہ)کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم برائے سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبر2020تک تو سیع کر دی گئی ہے۔رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پر کرکے ڈان لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000 روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔