جامعہ کراچی میںپرچم کشائی کی تقریب ( کل )منعقد ہوگی

جمعرات 13 اگست 2020 23:22

کراچی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) جامعہ کراچی میں جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کل بروز جمعہ منعقد ہوگی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب نئی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زار پر منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز صبح 7 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر چم کشائی کریں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔ تقریب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی خطاب کریں گے۔تمام اساتذہ اور ملازمین حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔جامعہ کراچی کے پوائنٹس بھی 14 اگست کو ٹرانسپورٹ آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جامعہ کے داخلی دروازوں سے چلیں گے۔