پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے‘وزیراعلیٰ محمودخان
جمعرات 13 اگست 2020 23:25
(جاری ہے)
ہم آزادی کیلئے پیش کی گئی لاکھوں قربانیوںکی قیمت تو نہیں چکاسکتے البتہ آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کرکے اپنے اسلاف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستانی قوم کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی شکل میں ایک مخلص اور نڈر قیادت میسر آئی ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کیلئے گامزن ہے۔ قوم کو چاہیئے کہ وہ عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ایک کامیاب اور فلاحی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے۔ محمود خان نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں کو ان کے حقیقی دائرہ کارو اختیار کے مطابق فعال بنانے ،ملک کو داخلی ، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کیونکہ مالی خودکفالت اور معاشی استحکام ناقابل تسخیر قومی دفاع کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بد ترین لاک ڈائون،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل دراندازی کو انتہائی مذموم حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔ امن کیلئے ہماری خواہش اور کوششوں کو کمزور ی نہ سمجھے ، ہم جب آزادی حاصل کرسکتے ہیں تو آزادی کا دفاع کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کے شہداء سمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانیں دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.