دبئی انتظامیہ نے بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کے لیے پیشگی منظوری کی شرط دوبارہ عائد کردی

متحدہ عرب امارات کے دبئی واپس آنے والوں مکینوں کو پہلے سے منظوری کی ضرورت ہوگی، حکام نے واپسی کیلئے اجازت نامے ختم کرنے کے پہلے فیصلے کو مسترد کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 19:48

دبئی انتظامیہ نے بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کے لیے پیشگی منظوری ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اگست2020ء) دبئی انتظامیہ نے بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کے لیے پیشگی منظوری کی شرط دوبارہ عائد کردی ، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی واپس آنے والوں مکینوں کو پہلے سے منظوری کی ضرورت ہوگی، حکام نے واپسی کیلئے اجازت نامے ختم کرنے کے پہلے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اینڈ سٹیزنشپ (آئی سی اے) نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ واپس آنے والے رہائشیوں کو وطن واپسی کے لئے قبل از منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

البتہ ایئر انڈیا کے تازہ ترین ٹویٹر پیغام کے مطابق اس فیصلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ائیر انڈیا ایکسپریس نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ "دبئی حکام نے آئی سی اے / جی ڈی آر ایف اے کی منظوری کے بغیر واپس آنے والے مکینوں کو اجازت دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے جو مسافر دبئی واپس آرہے ہیں انہیں جی ڈی آر ایف اے سے واپسی کی منظوری لینی ہوگی۔

"
یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یو اے ای کے حکام نے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اب پہلے سے درخواست دینے کے عمل کو تبدیل کردیا اور رجسٹریشن اور انتظار کے عمل کو خودکار پیشگی منظوری کے طریق کار سے منسلک کردیا تھا۔تاہم اب اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔