محرم الحرام کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں21 مقررین کے داخلہ کی ممانعت سمیت دیگرپا بندیاں عائد

جمعرات 13 اگست 2020 23:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع میں21 مقررین کے داخلے کی ممانعت سمیت دیگرپا بندیاں عائد کر دی ہیں جو یکم محرم سے 30 محرم تک برقرار رہیں گی ۔ان پابندیوں میں آتشیں اسلحہ کی نمائش ،نفرت انگیز مواد ،وال چاکنگ ، لاؤڈ سپیکر کا استعمال، تو ہین آمیز کلمات،موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشے،خلاف قانون اجتماع اور چھتوں پر کھڑا ہونا شامل ہے۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جن 21 شعلہ بیاں مقررین کے ضلع ایبٹ آباد میں محرم کے دوران داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے نام یہ ہیں معاویہ اعظم طارق،علامہ منظور حسین ،مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ راجہ ناصر عباس ، چن پیر شاہ، مولانا آصف سیال ماویہ، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، مولانا خادم حسین دلوں، مولانا عالم طارق، مولانا مسرور نواز جھنگوی، علامہ کفایت حسین نقوی ،مولانا عطا محمد دیشانی،مولانا منظور حسین مانگل، مولانا شبیر احمد عثمانی، اسلام الدین عثمانی، عمران گل،ذولفقار شاہ، امین شایدی،مولانا خادم حسین رضوی اور آصف جلالی۔

(جاری ہے)

ان پابندیوں کے بارے میں باقاعدہ حکم نامہ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں اس حکم کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔