انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19 اگست کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2020 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19 اگست کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جائے گا۔ 19 اگست 2003ء میں بغداد میں کینال ہوٹل میں بم دھماکے کی برسی ہے جہاں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور عراق میںسیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سرجیو وائرا ڈی میلو سمیت 22 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

عالمی یوم انسانی ہمدردی دن کا مقصد انسانی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں عوامی شعور کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ان تمام انسان دوست افراد کے لئے اعزاز ہے جنہوں نے انسانی ہمدردی کے مقصد کے فروغ میں کام کیا ہے اور وہ لوگ جو فرض کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں انسانی امداد کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے بارے میں عوامی شعور کو بڑھانا ہے۔ انسان دوست کارکنوں کی عزت کرنا ہے جو اپنے کام کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا خود کو زخمی کرچکے ہیں، اس دن بہت ساری جماعتیں اور تنظیمیں تشہیر اور معلوماتی مواد کی تقسیم کرکے انسانی ہمدردی کی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔