ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پہلے روز کے کھیل کا اختتام 126 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ
11 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنیوالے فواد عالم محض 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم 25 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ
ذیشان مہتاب جمعرات 13 اگست 2020 22:24
(جاری ہے)
خیال رہے کہ کہ بارش کے باعث چائے کا وقفہ، وقت سے پہلے لیا گیا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 78 رنز تک پہنچایا تاہم اظہر 20 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے تاہم عابد علی اور بابراعظم نے ٹیم کی سنچری مکمل کی۔ عابد علی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا سکور 102 رنز تھا جس کے بعد اسد شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم میں 11 سال کے طویل عرصےبعد واپسی کرنے والے فواد عالم کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے جبکہ انہیں کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہیں دی گئی۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 126 رنز بنائے ہیں، بابراعظم وکٹ پر موجود ہیں اورمحمد رضوان ان کا ساتھ دے رہے ہیں اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ اس وکٹ پر مانچسٹر کے مقابلے میں زیادہ گھاس ہے لیکن وکٹ اندر سے خشک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اچھا اسکور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ اس وکٹ پر ایک سپنر کافی ہے اور ہم اپنی بیٹنگ کو مضبوط کرنا چاہتے تھے اس لیے ہم نے فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ فواد عالم 11 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے آخری مرتبہ 2009ء میں ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ نے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ زیک کرالی اور سیم کرن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں اظہر علی(کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ برطانوی ٹیم جو روٹ(کپتان)، ڈوم سبلی، رورے برنز، زیک کرالی، اولی پوپ، جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، سیم کیرن، سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.