کرکٹر محمد حفیظ ،اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

جمعرات 13 اگست 2020 23:10

لاہور/سائوتھ ہمپٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) کرکٹر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں اراکین نے ساؤتھ ہمپٹن میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ۔آلراؤنڈر شعیب ملک 15 اگست کو ساؤتھ ہمپٹن پہنچیں گے اورفاسٹ باؤلر محمد موسیٰ 14 اگست کو اسکواڈ سے الگ ہوجائیں گے۔