ماریہ واسطی نے اپنی سالگرہ منائی ،اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد

خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑیگا ،مشکل سے مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے

جمعہ 14 اگست 2020 11:42

ماریہ واسطی نے اپنی سالگرہ منائی ،اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) ٹی وی کی ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ۔ اہل خانہ ، عزیز و اقارب اوردوستوں کی جانب سے ماریہ واسطی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو آج بھی بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑے گا او ر انہیں کڑے سے کڑے اور مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور یہی ا ن کا موثر ہتھیار بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :