عائزہ خان نے پالتو کتے کو اپنا فیملی ممبر قرار دیدیا

لوگ شہرت اور پیسہ آنے سے قبل پالتو جانور کیوں نہیں رکھتے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

جمعہ 14 اگست 2020 11:42

عائزہ خان نے پالتو کتے کو اپنا فیملی ممبر قرار دیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) اداکارہ عائزہ خان کی فیملی میں ننھے منے ’ملن‘ کا اضافہ ہوگیا۔عائزہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لیے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام ’ملن‘ ہے۔عائزہ کی پالتو جانور کے ساتھ تصاویر پر اٴْن کے چند مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو کچھ صارفین نے تنقید کی جب کہ شوبز کی کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے معصوم سے جانور کو دیکھ کرتعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

متعلقہ عنوان :