نفسیاتی مرض کا شکار ہو چکی ہوں‘ لیڈی گاگا کا انکشاف

جب کوئی بات میرے مزاج کے خلاف ہو تو اٴْس کے بعد جو حالت ہوتی ہے وہ میرے خود کے بس میں نہیں ہوتی

جمعہ 14 اگست 2020 11:42

نفسیاتی مرض کا شکار ہو چکی ہوں‘ لیڈی گاگا کا انکشاف
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکی ہیں جس کے لیے باقاعدگی سے ادویات لیتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دماغ کو ہمیشہ قابو کرنے میں ناکام رہتی ہوں، جب کوئی بات ان کے مزاج کے خلاف ہو تو اٴْس کے بعد جو حالت ہوتی ہے وہ ان کے خود کے بس میں نہیں ہوتی۔

لیڈی گاگا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں ڈاکٹر سے اپنی دماغی بیماری کا علاج بھی کرا رہی ہوں، مجھے کبھی بھیکسی بھی بات پر اس قدر غصہ آتا ہے کہ پھر اپنا آپ بھی یاد نہیں رہتا اور اٴْس وقت میں کچھ بھی کرسکتی ہوں۔امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ادویات کھانے سے مجھے بہت زیادہ افاقہ ہوا مگر ابھی بھی صورت حال قابو میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے گانا لکھنے کا ارادہ کیا، مگر جب بیٹھی تو پھر دماغ آپے سے باہر ہوگیا اور کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جس کے بعد مجھے دوا کھا کر سونا پڑا تھا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میرا اعتراف مداحوں اور میرے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، مگر اب وقت ہے کہ سب کو بتا دوں کیونکہ میں بھی انسان ہوں، بعض اوقات میرا دماغ بھی بالکل بند ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :