پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ تھا ،

پاکستان آج پوری طاقت کے ساتھ دنیا کے نقشے پرموجود ہے، ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان

جمعہ 14 اگست 2020 11:45

پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میں پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ تھا ، قائداعظم علیہ الرحمہ نے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے ہند کے مسلمانوں کو یکجا کیا ، پاکستان آج پوری طاقت کے ساتھ دنیا کے نقشے پرموجود ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کا قیام حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ تھا۔ قائداعظم علیہ الرحمہ نے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے ہند کے مسلمانوں کو یکجا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پوری طاقت کے ساتھ دنیا کے نقشے پرموجود ہے۔

(جاری ہے)

1937ء سے 1947ء کے دس سال میں اس مرددرویش اور بطل حریت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ پاکستان نے کانگرس کے اس بیانیے کو شکست دی جو اسکے قیام پر شک و شبہات پھیلا رہی تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان ایک سیاسی جدوجید کے ذریعے معرض وجود میں آیا۔ میں اپنی کشمیری نوجوان نسل سے پرامید ہوں کہ وہ الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

کشمیریوں کی منزل استصواب رائے کے ذریعے الحاق پاکستان ہے۔ انہوں نے کہاکہ الحاق پاکستان دراصل تکمیل پاکستان ہے ۔ 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان انقلاب آفرین ہے۔ جموں کشمیر کی تمام اکائیوں خاص کر جموں و لداخ کے بھائیوں سے کہتا ہوں ہماری منزل پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بہادر کشمیری آپس میں تفرقہ نہ کریں۔ کشمیریت اور پاکستانیت یک جان دو قالب ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ آزادکشمیر گلگت بلتستان جموں وادی سب نے پاکستان کے ساتھ جانا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔