ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد پر سلامتی کونسل میں رائے شماری

روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد کی مخالفت کر دی

جمعہ 14 اگست 2020 11:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔یہ رائے شماری ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیج تعاون کونسل کے پیغام کی وضاحت کی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا کفیل ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی سے ایران کو اسلحہ کہ فراہمی سے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا کہ روس اور چین ایران پر اسلحہ کے حصول پر عاید پابندی کے خاتمے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ملک اس موقع کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ تہران کو اسلحہ بیچ سکیں۔

مائیک پومپیو صرحت کے ساتھ کہہ چکے ہیں کہ چین کا ایران میں داخلہ مشرق وسطی کو غیر مستحکم کردے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کو یقینی بنانے کے لیے ہرسطح پر کام کرے گی۔انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی کامیابی پر پر اعتماد ہیں۔