یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا، جوبائیڈن

مشرق وسطی میں مزید استحکام کے لیے اسرائیل،امارات معاہدہ تاریخی اقدام ہے،بیان

جمعہ 14 اگست 2020 11:47

یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا، جوبائیڈن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوترس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ۔