سعودی عرب میں کرونا کے 1482 نئے کیسز کی تصدیق، 3124صحت یاب

چین کے باہمی تعاون سے مریضوں کو کرونا ویکسین دینے کا عمل شروع کردیاگیا،وزارت صحت کا انکشاف

جمعہ 14 اگست 2020 11:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1482 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مزید 3124 مریض صحت یاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 34 مریض دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والے کرونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار 393 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت کرونا مریضوں کو ویکسین دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔