بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر کے تنازعہ پر یونان کو ترکی کی دھمکی

یونان نے ترکی کے سمندری جہاز پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانا ہوگی،ترک صدر کا خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 12:53

بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر کے تنازعہ پر یونان کو ترکی کی دھمکی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) ترکی کے صدر طیب ارودوان نے کہا ہے کہ اگر بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر تلاس کرنے والے اس کے بحیری بیڑے پر حملہ ہوا تو یونان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت جب مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے یونان اور ترکی کے درمیان تعلقات تنا کا شکار ہیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان کو مزید کشیدگی بڑھانے پر خبردار کیا ہے۔ ترک صدر نے اپنی جماعت اے کے پی کے ارکان سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے یونان کو بتا دیا ہے کہ اگر تم نے ہمارے اروک ریز (سمندری جہاز)پر حملہ کیا تو آپ کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔