سعودی خاتون آرٹسٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیاب

رحمہ کی اس غیرمعمولی کامیابی کو مقامی اور عالمی سطح پر آرٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی طرف سے خوب سراہا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 12:53

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) سعودی عرب میں فائن آرٹ کی ایک طالبہ 23 سالہ رحمہ سماجی زندگی سے متعلق واقعات کو کارٹون کی شکل میں پیش کرتے ہوئے جدید کمپیوٹر پروگرامز اور ٹیکنالوجی کی مدد سیکارٹون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فائن آرٹ کی طالبہ رحمہ کی اس غیرمعمولی کامیابی پر اسے مقامی اور عالمی سطح پر آرٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی طرف سے سراہا گیا ہے اور ان کے فن کی غیرمعمولی تعریف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ایسی ہی کارٹون کہانی میں سعودی آرٹسٹ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرز زندگی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کہانی میں ایک بلی، چھوٹے چھوٹے مکانات، درختوں پر پرندے اور ایک بچے کو مشہور عرب شاعرالمتنبی کا دیوان پڑھتے دکھایا گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمہ نے کہا کہ کارٹون سازی اس کا بچپن سے شوق ہے۔ اس شوق کو مزید جلا بخشنے میں اس کے والدین اور اساتذہ نے بھی اس کی مدد کی۔ میٹرک کے بعد اس نے یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے کارٹون سازی ہی کا مضمون منتخب کیا۔ یونیورسٹی کے آخری دو سال میں اس نے پیشہ وارانہ بنیادوں پرکارٹون سازی کا کورس کیا اور اسی کو بعد میں اس نے اپنے مستقبل کا پیشہ بنا لیا۔