جشن آزادی نیٹ بال کا نمائشی میچ ماڈل ٹائون کلب نے جیت لیا

جمعہ 14 اگست 2020 16:12

جشن آزادی نیٹ بال کا نمائشی میچ ماڈل ٹائون کلب نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی نیٹ بال کا نمائشی میچ ماڈل ٹائون کلب نے جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی ایکسفورڈ گرامر سکول اسلام آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق نواز بنگش تھے جن کا اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی نیکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 15-7 گولوں سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی، جاوید نواز بنگش نے بتایا کہ یہ میچ ایس او پیز کے مطابق کھیلا گیا۔