امارات ، اسرائیل معاہدے پر دستخط تین ہفتوں کے اندر وائٹ ہائوس میں ہوں گے

جمعہ 14 اگست 2020 16:14

امارات ، اسرائیل معاہدے پر دستخط تین ہفتوں کے اندر وائٹ ہائوس میں ہوں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط آئندہ تین ہفتوں کے دوران کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان دستخط کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی مزید فلسطینی اراضی ضم کرنے کے منصوبے پر عمل روک دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں مذکورہ دونوں شخصیات کا وائٹ ہاس میں جلد خیر مقدم کرنے کا خواہاں ہوں۔ اس سلسلے میں دونوں شخصیات واشنگٹن آئیں گی۔