یوم آزادی کے موقع پر پروین شاکر کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی تقریب ، جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 17:22

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) :یوم آزادی کے موقع پر پروین شاکر کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میںبیگم ڈپٹی کمشنرمحمد علی،ایم پی اے فردوس رائے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیہ نے خواتین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شرکاء کو آزادی کی مبارکباد دی۔بیگم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیارے وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں محنت اور جدوجہد میں کمی نہیں آنی چاہیئے۔ایم پی اے فردوس رائے نے کہا کہ یہ دن ہمیں بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ تحریک آزادی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر بیگم ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پرچم کشائی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ کمپلیکس کوقومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :