مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کاانعقاد ،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے

جمعہ 14 اگست 2020 17:34

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کاانعقاد ،پاکستان نیول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، گارڈز کی جانب سے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمدپرسلامی پیش کی۔ قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے مسحور کن دھن بجائی۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

متعلقہ عنوان :