جشن آزادی پرہمیں کشمیری بھائیوں کوبھی یادرکھناچاہیئے،سعیدغنی

صوبائی وزیرتعلیم نے اسٹیج پرقائداعظم کی سائیڈ پرلگی تصویرکیخلاف انکوائری کاحکم دیا ْیہ وطن بزرگوں کی قربانیوں کاثمرہے،شہلارضا،پرچم کشائی،کیک بھی کاٹا،وزراء نے پودابھی لگایا

جمعہ 14 اگست 2020 17:34

جشن آزادی پرہمیں کشمیری بھائیوں کوبھی یادرکھناچاہیئے،سعیدغنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) سندھ گورنمنٹ سروسزاسپتال میں14 اگست یوم آذادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں پرچم کشائی کی گئی اورکیک بھی کاٹاگیا،تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم،صوبائی وزیرحقوق نسواں شہلارضا،سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم رضا،ڈاکٹرفرحت عباس ،قائداعظم محمدعلی جناح کی دیرینہ دوست ایم ای قریشی کی پوتی اورسماجی رہنماحسنہ قریشی اوردیگرشریک تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہوشریک نہ ہوسکیں ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ،شرکا نے پاکستانی سبزہلالی پرچم کے بیجزسینے پرلگارکھیتھے،تقریب میں شرکا کوکورونا سیبچاوکیلئے ماسک اورسینٹائزرکا بھی کابھی خصوصی انتظام کیاگیاتھا،صوبائی وزیرتعلیم نے سعید غنی نے اسٹیج پرقائداعظم کی سائیڈ پرلگی تصویرکیخلاف انکوائری کا حکم دیاآج پوری قوم جشن آزادی منارہی ہے ایسے مہں ہمہں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے،سعیدغنی نے جشن آزادی کی سلسلے میں سندھ سروسزاسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیارا وطن اللہ کی بڑی نعمت ہے اور آج ہم اس ملک کی وجہ ہیں آج آگر ملک میں کوئی مسائل ہیں تو وہ کچھ لوگوں کے پیداکیے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کو بھی دیکھنا چاہئے اور ان سے سہکھنا چاہئے،صوبائی وزیرحقوق نسواں شہلارضانے کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے ہی آج کے دن ہمیں یہ وطن ملا ہے ،شہلارضانے کہاکہ پاکستان میں کوئی تفرقہ بازی نہیں زبان کوئی بھی ہو ہمیں مل کر رہنا ہوگا،ہمارے کشمیری بہن بھائی بڑی مشکلات سے گزر رہے ہیں،صوبائی وزیرحقوق نسواں کاکہناتھاکہ سندھ سروسز اسپتال میں اچھے پروگرام پر ہم انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہیں،آخرمیں صوبائی وزیرسعیدغنی نے سندھ سروسزاسپتال میں اپنے ہاتھوں سے پودابھی لگایا