والدین ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی ا ور رکشہ چلانے کی اجازات نہ دیں، سربراہ لاہور پولیس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 اگست 2020 17:26

والدین ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، کم عمر بچوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر جشن آذادی 13 اور 14 اگست کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔جشن آذادی پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 124 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔ جشن آزادی پر مجموعی طور پر 6 ایس پیز کی سپرویڑن میں 35 ڈی ایس پیز اور 84 ایس ایچ اوز فرائض سرانجام دیں گے اور 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈولفن، پیرو فورس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی مشترکہ دستے بھی تعینات رہیں گے۔ سربراہ لاہور پولیس کاکہنا تھا کہ جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

13 اور 14اگست کو ہونے والے اجتماعات، تقریبات اور ریلیوں کیلئے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ تمام فلیگ ہوسٹنگ ایونٹس اور ریلیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

ہلڑبازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے ڈیوٹی پوائنٹس پر مامور افسر واہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے والدین سے اپیل ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی ا ور رکشہ چلانے نہ دیں۔ شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار جائیں گیں۔ والدین ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں، اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔