آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 اگست 2020 17:28

آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معزز جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفے مغل،وائس چیئرمین بار کونسل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد الیاس، صدر و عہدیداران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،صدر ہائی کورٹ بار راجہ آصف بشیر، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن ناصر مسعود مغل، عہدیداران بار کے علاوہ سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام، ترقی وخوشحالی، امن، اداروں کی مضبوطی، تحریک آزادی کی کامیابی، تحریک آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے شہداء ، دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور ات