پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی پاکستانی سفارتخانےمیں بھی 74 واں یوم جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا

قومی ترانے کے گونج میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا افواج پاکستان کے اتاشی و افسران نے پرچم کو سلامی دی تقریب میں پاکستانی نوجوانوں نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 اگست 2020 17:38

پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) 74 واں یوم ازادی کے موقع تقریب پر پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع کو مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھی منایا۔

پاکستانی سفارتخانے میں میں آج ہونے والی اس تقریب میں برلن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی تنظیموں، سفارت خانہ کے افسران، عملہ اور ان کے اہلخانہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔



تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا فرسٹ سیکرٹری سارہ اعجاز نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کےیوم آزادی پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مبارکباد کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

(جاری ہے)


پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں کو 73 واں یوم ازادی کی مبارکباد پیش کی گئی اور کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دینے کا بھی عہد کیا گیا۔

تقریب سے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خیالات اظہار کرتے ھوئےکہاکہ آج 73 یوم آزادی پورے پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک ھو اس خوشی کو پانے کی جدوجہد آج بھی کشمیری قوم اپنی قربانیاں دے کرادا کررہے ہیں

بھارتی جارحیت اور ظلم کی داستانوں نے ایک باب لکھ دیا ھے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والے امتیازی سلوک کسی سے چھپایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہاکہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔

بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ان کی آزادی کو طاقت کے پر کچلنے کی کوشش انتہائی ناقابل قبول ہے۔

ال سفیر پاکستان نے کہا کہ یوم ازادی کا مقصد تجدید عہد وفاکرنا ھے ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور دیگر بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت ہمیں آزاد فزا میں سانس لینا میسر ایا ھے

ہم کشمیر میں بھارتی جارحیت کو مہذب دنیا کو دکھانے چاہتے ہیں کہ مسئلے کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ڈاکٹر فیصل نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔


انہوں نے کہاکہ قوم کےہر طبقے کے افراد کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا چاہئے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ تقریب سے قبل قومی ترانے کے گونج میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا

افواج پاکستان کے اتاشی و افسران نے پرچم کو سلامی دی تقریب میں پاکستانی نوجوانوں نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے۔