Live Updates

پیپلز پارٹی کی وزراء اور اٹارنی جنرل کے کراچی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت

وزراء اور اٹارنی جنرل کے بیان کی پارلیمان میں وضاحت مانگی جائے گی،تباہی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے ملک میں جمہوریت ہے آمریت نہیں،وفاقی حکومت اپنا رویہ اور نظریہ درست کرے،شیری رحمن

جمعہ 14 اگست 2020 18:22

پیپلز پارٹی کی وزراء اور اٹارنی جنرل کے کراچی سے متعلق بیانات کی شدید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزراء اور اٹارنی جنرل کے کراچی متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزراء اور اٹارنی جنرل کے بیان کی پارلیمان میں وضاحت مانگی جائے گی،تباہی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے ملک میں جمہوریت ہے آمریت نہیں،وفاقی حکومت اپنا رویہ اور نظریہ درست کرے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے سندھ کے خلاف غیرمناسب بیانات آ رہے ہیں۔شیری رحمانن نے کہاکہ کراچی کے حوالے سے وفاقی حکومت کون سے آئینی پہلوں کا 'سنجیدگی'سے جائزہ لے رہی ۔شیری رحمان نے کہاکہ ایسے کون سے آئینی پہلوں ہیں جو عدالت اور پارلیمان سے خفیہ رکھے جا رہی ۔شیری رحمان نے کہاکہ وزراء اور اٹارنی جنرل کے بیان کی پارلیماب میں وضاحت مانگی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کبھی آرڈیننس کے ذریعے ملک چلانے کی بات کی جاتی ہے تو کبھی صوبائی حکومت گرانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کبھی گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتی، کبھی کراچی کو وفاق کے زیر نگرانی کرنے کی باتیں سامنے آتیں، وفاقی حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کا فیصلے کرتی۔

شیری رحمان نے کہاکہ نکبھی گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کئے جائے ہیں، تباہی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے ملک میں جمہوریت ہے آمریت نہیں،آپ پہلے بیس کلو میٹر پر مبنی اسلام آباد کو تو چلا کر دکھائیں، اس کے بعد کراچی کی باتیں کریں۔شیری رحمانن نے کہاکہ وفاق کی زمہ داری ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلے، تباہی سرکار ہر معاملے پر صوبوں کے حقوق کو نظرانداز کر رہی، وفاقی حکومت ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوتی تو الزام سندھ پر ڈالا جاتا۔

شیری رحمان نے کہاکہ نسندھ اپنے ٹارگیٹ سے زیادہ ٹیکس جمع کر رہا ہے، کراچی ملک کا ستر فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے، تباہی سرکار کی نظر کراچی کی معیشت پر ہے، وفاقی حکومت شروع دن سے سندھ کے ساتھ غیر آئینی سلوک کررہی ہے، سندھ وفاقی کی کالونی نہیں، حکومت صوبوں اور لوگوں کے بیچ نفرتیں مت پیدا کرے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ہی صوبوں کو وفاق سے شکایات ہیں، وفاق صوبوں کی شکایات حل کرنے کے بجائے نئے پینڈورہ باکس کھول رہا ہے، وفاقی حکومت اپنا رویہ اور نظریہ درست کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات