کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہائوسمیں ’’وال آف کورونا ہیروز ’’کا سنگ بنیاد

وال آف کورونا ہیروز پر تصاویر اور ہیروز کے نام لکھیں جائیں گے ،سنگ بنیاد کی تقر یب میں صوبائی وزراء ،بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کی شر کت وزیر اعظم کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقداما ت اور عوام کے تعاون سے کورونا کو کنٹر ول کرنے میں کامیاب ہوئے ‘ چوہدری سرور

جمعہ 14 اگست 2020 18:27

کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہائوس، لاہور میں ’’وال آف کورونا ہیروز ’’کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ وال آف کورونا ہیروز پر تصاویر اور ہیروز کے نام لکھیں جائیں گے جبکہ سنگ بنیاد کی تقر یب میں صوبائی وزراء ،بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کی بھی شر کت۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جشن آزادی کے موقع پر گور نر ہائوس میں وال آف کورونا ہیروز کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم ،اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ،آپٹما کے گوہر اعجاز ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور ،میاں طلعت،کنول حبیب ، میاں سعید ڈیرے والا ،پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال ،میاں انس اسلم ،راجہ اسد اقبال اور رائو عامر سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔

(جاری ہے)

سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوام کے تعاون اور بہتر اقدامات کی وجہ سے ہم پاکستان میں کورونا کو کنٹر ول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیںجب کہ دفاعی اداروں اورمحکمہ صحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی اس میں اہم کردار ہے جو فر نٹ لائن پر کام کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وال آف کورونا ہیرو ز بنانے کا مقصد بھی کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خر اج تحسین پیش کر نا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ یہ وال انشاء اللہ تقر یبا 2ماہ میں مکمل ہوجائے گی جس پر کورونا کے خلاف کسی بھی شعبے میں فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کے نام اور تصاویر لگائی جائیں گی اور اس وال پر وفاقی ،پنجاب حکومت یا گور نر ہائوس کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا بلکہ تمام اخراجات مخیر حضرات ہی بر داشت کر یں گے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ مًیں کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹر ز صاحبان،طبی عملہ اورسیکورٹی فورسز سمیت تما م شعبوں کے لوگوں کو سلام پیش کر تاہوں اور جو لوگ کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے ہیں ان کو جتنا بھی خر اج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسے لوگوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور کوئی شک نہیں اتنی خطر ناک وباء کے خلاف اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کام کر نیوالے یہ لوگ 22کروڑ عوام کے ہیروز ہیں۔

چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وال آف کورونا ہیروز دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی گور نر ہائوس کے الحمراء گیٹ سے انٹری ہوگی اور یہاں پر ایک کیفے ٹیر یا بھی بنایا جائیگا اور جو لوگ وال دیکھنے کے لیے آئیں گے انکو باقاعدہ ا س بارے میں آگا ہی کیلئے بھی عملہ موجود ہوگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے 15لاکھ خاندانوں کو راشن ،ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو پی پیز کٹس جبکہ وزیر اعظم ریلیف فنڈز میں فنڈ نگ سمیت کورونا بحران کے دوران مجموعی طور پر ہم نے 600کروڑ روپے مخیر حضرات کے تعاون سے خرچ کیے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مخیر حضرات کیساتھ ملکر بے روزگار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے جو کام کیا ہے تاریخ اس کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت بھی کورونا کیخلاف جنگ میں تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے غر یبوں کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وال آف کورونا ہیروز بھی ایک تاریخی اقدام ہے تاکہ آنیوالے نسلیں یہ دیکھ سکیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو کورونا وباء کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑتے رہے ہیں۔اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ پاکستانی قوم پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی عوام متحد ہو کر اس مشکل کا مقابلہ کرتے ہیں اور کورونا کے خلاف بھی لوگوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنے لوگوں کیساتھ کھڑے رہے ہیں اس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا اور ہمیں اس با ت کی خوشی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی انسانیت کی خدمت کر نے کا موقعہ دیا ہے۔

آپٹما کے گوہر اعجاز نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں اورجب کورونا وباء شروع ہوئی تو ہم نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کیساتھ ملکر غر یب عوام کی مدد کا فیصلہ کیا اور کہا کہ انشا ء اللہ کس کو بھوک کی وجہ سے مر نے نہیں دیں گے اور وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم غر یبوں کیساتھ کھڑے ہوئے، انکو راشن کی فراہمی سمیت انکی ہر قسم کی مدد کی گئی اور کوئی شک نہیں کہ گورنرہائوس کے ذریعے غر یبوں خاندانوں کیلئے کورونا بحران کے دوران جو کچھ ہوا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اُنہوں نے کہا کہ آئند ہ بھی ہم غر یبوں کیساتھ کھڑے ہوں گے۔قبل ازیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جی سی یونیورسٹی میں جشن آزاد ی کے موقعہ پر پرچم کشائی کی،شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور یونیورسٹی میں میڈیکل سنٹر کا بھی افتتاح کرد یا اور اس موقعہ پر خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملکی سر حدوں کی حفاظت کر نیوالی افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ بھی مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔