شہباز شریف کی عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ آمد،والدکے انتقال پر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی

جمعہ 14 اگست 2020 18:29

شہباز شریف کی عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ آمد،والدکے انتقال پر اظہار تعزیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والدسید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ آپ کے والد کے انتقال پر بے حد دکھ ہوا،عظمی بخاری کی صورت میں زاہد حسین بخاری کی شناخت اور نام زندہ رہے گا۔عظمی بخاری نے پارٹی صدر شہبازشریف کی آمد اور اظہار تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔