پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 اگست 2020 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چودھری اسلم گل،ملک عثمان،حاجی عزیز الرحمن چن اور منور انجم نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اسلم گل نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور پوری قوم قائد اعظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ تقریب میںالطاف قریشی ،آصف ناگرہ ،عفنان بٹ،سونیا خان،ڈاکٹر خیام،ایڈون سہوترا،ملک مسعودسمیت دیگر نے شرکت کی ۔