پاکستان کے 73 یوم آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہروفیروز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 اگست 2020 18:41

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان کے 73 یوم آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہروفیروز میں ایک تقریب منعقدہ ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، اب کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم اور ڈی ایس پی اعجاز میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے پارک میں پودے لگائے۔

جبکہ بعد میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے کامیٹی ہال میں تقریب منعقدہ ہوئی جس میں نوجوانوں نے قیام پاکستان اور موجود ہ صورتحال پر تقاریر پیش کیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج ہم پاکستان کا 73 یوم آزادی منارہے ہیں اور میری طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔

(جاری ہے)

ہم کل اور آج متحد ہیں اور ملکی ترقی کے لئے اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔

آزادی ایک بہت بڑی تعمت ہے ہم اس کا جتنا شکر کریں وہ کم ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ کشمیر اور فلسطینی مسلمانوں کو اللہ تعالی آزادی کی تعمت عطا فرمائے۔انہوں نے کہا ہر فرد اپنے پوری ذمیواری ادا کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ا نہوں نے کہا کورونا کی وجہ سے ہم اس سال جشن آزادی کا پروگرام چھوٹے پیمانے پر منا رہے ہیں انشا اللہ آئندہ سال ہم بھرپور طریقے سے یوم جشن آزادی منائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر تقریب کے شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک پاکستان کی ترقی اور سر بلندی کے لئے دعا بھی کرائی گئے ۔ اس طرح طرح ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔