سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس(ایم-تھری) کی زیر نگرانی جشن آزادی کی پر وقار تقاریب کا اہتمام

جمعہ 14 اگست 2020 18:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) لاہور، سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس (ایم-تھری)، ایس ایس پی سید حشمت کمال کی زیرنگرانی چودہ اگست کی پر وقار تقاریب کا اہتمام شرقپور آفس میں منعقد کیا گیا۔ دن کے آغاز میں ملکی اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پرچم کشائی کی تقریب میں قومی اور کشمیریپرچم لہرائے گئے۔

ترجمان ماجد رفیق منہاس کے مطابق آج کی پروقار تقاریب میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعد ازاں لوگوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے شرقپور ٹال پلازہ پر سٹال بھی لگایا گیا جس میں روڈ ماڈل (M-3) لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال نے بچوں میں خوبصورت گفٹ اور جھنڈیاں تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ دوستانہ ماحول میں تحفظ اور پیار کے احساسات کے ساتھ دوسروں کو خوشیوں میں شامل کرتے رہنا ہماری اعلی روایات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس بابت مرد و خواتین ٹیموں پر مشتمل افسران ڈی ڈی ایس سمیرہ الیاس، ڈی ایس پی رانا جاوید، ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار بٹ، روڈ سیفٹی آفیسر ماجد رفیق منہاس، ایڈمن آفیسرز احمد باجوہ و ملک سجاد اور دیگر افسران جبکہ ڈی ایس پی وحید ربانی، ایڈمن آفیسر رانا انور و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے درکھانہ ٹال پلازہ پر بچوں اور فیمیلیز میں جھنڈیاں اور گفٹ تقسیم کئے۔ فیملیز موٹروے پولیس کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئیاور پینٹنگ کو بھی سراہا۔