پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

جمعہ 14 اگست 2020 18:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں بھی ملک بھر کی طرح جشنِ آزادی کی تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جشنِ آزادی کی تقریب کے سلسلے میں ریلوے ڈی ایس آفس میں ایک پٴْروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عامر نثار چوہدری نے پرچم کشائی کی۔ محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دٴْعا بھی کی گئی اور بعدازاں ڈی ایس عامر نثار چوہدری نے ڈویژنل آفس کے احاطے میں ایروکیریا کا پودا بھی لگایا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملی گانے گائے۔ بانسری پرملی نغموں کی دھن پیش کی گئی جس پر ڈی ایس نے اپنی جیب سے اچھی دھن بجانے پر نقد انعام دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سول شاہد عباس ملک،ڈی سی او شیرین حنا اصغر،ڈی ٹی او بشری رحمنٰٴْ، ڈی ایم ای محمد ادریس ،ڈی ای این احمد قریشی ،فرحت عباس ،ڈی ای ای عثمان حبیب اور ڈی پی او سروش ا عجاز کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کو برقی قمقوں سے سجایا کیا گیا تھا۔