مرکنٹائل ایکس چینج میں 14.6ارب روپے کے سودے

جمعہ 14 اگست 2020 19:14

مرکنٹائل ایکس چینج میں 14.6ارب روپے کے سودے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میںگزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,974کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کی14.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 15,847 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 10.967 ارب روپے رہی جبکہ چا ندی کے سودوں کی مالیت 1.700 ارب روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 617.252 ملین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 381.205 ملین رو پے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 303.534 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 247.315 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 202.779 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 80.492 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 78.793 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 16.972 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.183 ملین روپے اور مکئی کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 2.777 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :