ہر آنیوالے کل میں جمہوریت پہلے سے مضبوط ، معیشت پہلے سے زیادہ مستحکم اور دفاع ہمیشہ کی طرح ناقابل تسخیر ہوگا‘عثمان بزدار

تحریک پاکستان کے رہنما ، کارکن اور شہداء پاک سرزمین کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر کے تاریخ میں امر ہو گئے آزادی خیرات میں پیش نہیں کی گئی،آزادی کی نعمت لاکھوں مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور بے مثا ل قربانیوں کا ثمر ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری آزادی کیلئے خون کے نذرانے دے رہے ہیں ، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے ناگزیر ہیں پاکستان دنیا کا عظیم ملک ہے اور پاکستانی دنیا کی عظیم قوم ہے، 14اگست پاکستان کی تعمیر وترقی کے عہد کی تجدید کا دن ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا یوم آزادی کے موقع پر حضوری باغ میں پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 19:38

ہر آنیوالے کل میں جمہوریت پہلے سے مضبوط ، معیشت پہلے سے زیادہ مستحکم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضوری باغ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ہر شہری کے لئے بے حد خوشی کا دن ہی-پاکستان کی 73 ویں سالگرہ پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں - یوم آزادی تحریک پاکستان کے رہنماؤں ، کارکنوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے -انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے رہنما ، کارکن اور شہداء پاک سرزمین کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر کے تاریخ میں امر ہو گئی-یوم آزادی ہمیں یاددلاتا ہے کہ ہمیں آزادی خیرات میں پیش نہیں کی گئی-آزادی کی نعمت لاکھوں مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور بے مثا ل قربانیوں کا ثمر ہے اوران بے مثال قربانیوں کے نقوش آج بھی تازہ ہیں او رہمیں جہد مسلسل کا درس دے رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم یوم آزادی پر بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو کیسے بھول سکتے ہیں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر کشمیری آزادی کے لئے اپنے خون کے نذرانے دے رہے ہیں - پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں-دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو بھی جلد ازجلد آزادی کی نعمت عطا فرمائی-انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا عظیم ملک ہے اور پاکستانی دنیا کی عظیم قوم ہی- 14اگست پاکستان کی تعمیر وترقی کے عہد کی تجدید کا دن ہی- پوری قوم وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور عظمت و بلندی کے لئے متحد ، متفق اور یکجاں ہی-انہوں نے کہا کہ ہم آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں-آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گی-ہر فرد دیانتداری کے ساتھ اپنا فرض اداکرے گا - انشاء اللہ آنے والے کل میں ہماری جمہوریت پہلے سے مضبوط ،ہماری معیشت پہلے سے زیادہ مستحکم اور دفاع ہمیشہ کی طرح ناقابل تسخیر ہوگا -اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور دانش افضال نے سپاسنامہ پیش کیا-صوبائی وزراء راجہ بشارت ، فیاض الحسن چوہان، پیر سید سعید الحسن شاہ، اعجاز عالم ، اراکین اسمبلی ،چین کے قونصل جنرل ، ایران کے قونصل جنرل، ترکی کے ڈپٹی قونصل جنرل، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں-