کوٹلی،یوم آزادی روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 19:39

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) یوم آزادی 14اگست پورے ملک کی طرح کوٹلی میں روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔دن کا آغاز ملک کی ترقی سلامتی، خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا58:8منٹ پر سائرن بجا کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس دوران ہر طرح کی ٹریفک روک دی گئی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں پرچم کشائی کی گئی۔

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، یوم آزادی کے موقع پر بلدیہ ہال میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سردار عمر اعظم خان،ایس پی راجہ اکمل،،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، سیکرٹری (ر) محمود الحسن راجہ ،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ، ا ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ یاجہ امجد، ایکسیئن برقیات سردار مبشر سر فراز ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ایڈووکیٹ ، اے ایس پی خرم خان ،ضلع مفتی عابد حسین ، ڈی ای او مردانہ راجہ منصف دادخان ،، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ،ڈپٹی ڈی او راجہ ظہیر احمد ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سردار اجمل مصطفی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سردار رفیق، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر سردار سرفراز،مرکزی انجمن تاجران کے ملک یعقوب، چیئرمین متحدہ ایکشن کمیٹی لیاقت مغل ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی ، حریت رہنمامحمودقریشی ایڈووکیٹ، پی پی پی کے راجہ نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ، ، کوٹلی بار کے سینئرنائب صدر سردارطارق ایڈووکیٹ، صدر معلم بوائز ماڈل پائلٹ سکول چوہدری محبوب، سدر معلم بوائز ہائی سکول چوکی مونگ چوہدری محمد شبیر ،صدر غیر جریدہ ملازمین سردار نازک ، صدرایپکاسردارگلفراز،مرکزی چیئرمیں ریونیو ایمپلائز راجہ خالد محمود،ریسکیو1122کے ماجد ملک،چیئرمین نوید ویلفئیر فائونڈیشن کرامت حیدری، مشہور نعت خواں خرم بٹ کے علاوہ میڈیا نمائندگان، سکولز اساتذہ اور تمام مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمراعظم خان نے کہا کہ 73 برس قبل 14 اگست کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں دے کر ایک علیحدہ مملکت خداداد پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اسلامی جمہوری ریاست کا قیام عمل میں لایا جس کا مقصد انگریز سامراج سے آزادی حاصل کرکے ایسی ریاست قائم کرنا تھا جہاں برصغیر کے مسلمان اپنی زندگیاں اپنے اسلامی طور طریقوں، روایات اور اقدار کے تحت آزادانہ گزار سکیںاس مملکت خدادا کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اسے تعبیر دی مملکت خدادا دپاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین جن میںسابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، سیکرٹری (ر) محمود الحسن راجہ ،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ، ا ، ڈی ای او مردانہ راجہ منصف دادخان ،مرکزی انجمن تاجران کے ملک یعقوب،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی ، حریت رہنمامحمودقریشی ایڈووکیٹ، پی پی پی کے راجہ نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ، کوٹلی بار کے سینئرنائب صدر سردارطارق ایڈووکیٹ ، صدرایپکاسردارگلفراز، اعجاز مغل نے کہا کہ یہ دن یوم آزادی قومی جذبے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کا بھی دن ہے تاکہ جو خواب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اسے پورا کیا جاسکے۔

یہ دن قومی اداروں پر قوم کے اعتماد کو تقویت دینے کے عزم کی بھی تجدید کرتا ہے، جس کے ذریعے قوم کے سماجی و اقتصادی ترقی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے کردار کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ مقررین نے تحریک آزادی کے ہیروز کو سلام پیش کیا تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک آزادی کی مختلف پہلوئوں کو بھی اجاگر کیا گیا تاکہ نوجوان نسل کو ان حالاتِ و واقعات سے روشناس کرایا جا سکے جس کے لیے سامراجی قوتوں سے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلا کر ایک آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکل میں مملکت خداداد پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

شاندار تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹااور گورنمٹ بوائز ماڈل پائلٹ سکول کے طلباء عبدالسبحان ،لقمان ، سعد اور ہمنوا نے قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب میں مشہور گلوکار خرم بٹ نے تیرا پاکستان ہے میرا پاکستان کا ملی نغمہ پیش کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر محکمہ بلدیہ کوٹلی نے چیف سینٹری انسپکٹر پرویز اختر جلالی کی سربراہی میں شہر میںصفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کیے گے۔ تقریب کے اختتام پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ، علامہ اقبالؒکے روح کے لیے ایصال ثواب،ملک کی سلامتی ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ، پاک افواج کی کامیابی اورشہداء کے درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔