Live Updates

میونسپل کارپوریشن چنیوٹ میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 اگست 2020 19:40

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی پاکستان کا 74 ویں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی میونسپل کارپوریشن چنیوٹ سے ہوا جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ میں منعقد ہوئی پاکستانی قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم کو بھی بلند کیا گیا۔

تقریب میں ضلعی افسران سیاسی سماجی وکلا تاجر صحافیوں طلبا سمیت دیگر افراد کی شرکت، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج تقریب میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 74ویںیوم آزادی کی تقریب کا آغاز زیر صدارت ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محمد ریاض احمد میونسپل کارپوریشن چنیوٹ میں ہوا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض احمد۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کے علاوہ ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد پولیس مارچ پاسٹ پیش کیا گیا، اسی طرح دوسرے اداروں کریسنٹ باہومان میں بھی یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔تقریب میں ادارے کے تمام شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ڈی کریسنٹ سکول کے بچوں نے یوم آذادی کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔سکول انتظامی کمیٹی کے ممبران وقار نعمت،مختار احمد،کرنل (ر) صہیب رضوان،قائمقام پرنسپل سٹیلا صدف اور قائمقام وائس پرنسپل محمد تنویر صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات