چشتیاں،لاکھوں قربانیوں اور شہادتوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 اگست 2020 19:40

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنرمحمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم مدبرانہ قیادت کی بدولت آج ہم آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ 73برس قبل لاکھوں قربانیوں اور شہادتوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا چنانچہ پاکستان خدا کا بڑا انعام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرشعیب خان جدون ،ڈی پی اوقدوس بیگ نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں ملی نغمے،ٹیبلوز اورڈی پی ایس اور دیگر سکولز کے بچوں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین سے بہت داد حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے مقامی قبرستان میں شہداء کی قبروں پرحاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ضلعی ہسپتال میں مریضوں کو اور ڈسڑکٹ جیل میں قیدیوں کو مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے۔