اسلام آباد، ایف ٹین میں دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ ملوث تمام ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 14 اگست 2020 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) وفاقی پولیس نے ایف ٹین میں دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کے وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف ٹین میں دو گروپوں میں ہونیوالی فائرنگ نے وفاقی پولیس اور سیکورٹی کا قلعی کھول دی ہے ،آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طورپر ڈی آئی جی آپریشن کو حکم دیا جس کے نتیجہ میں ایس ایچ اور شالیمار کو حکم دیا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے ،پولیس نے گھنٹون میں دونوں پارٹیوں کے ملزمان گرفتار کرکے آتشیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن سید وقارنے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔

ظفر ملک

متعلقہ عنوان :